علامہ اقبال کے یہ اشعار ان کی مشہور نظم زوق و شوق سے لیے گیے ہیں۔ جو کہ ان کے مجموعہ کلام بال جبریل میں موجود ہے۔ قبال پر یہ نظم سن 1931 میں قیامِ فلسطین کے دوران وارد ہونا شروع ہوئی تھی۔ اقبال فلسطین میں براستہ لندن پہنچے تھے۔ لندن میں وہ دوسری گول میز کانفرنس (7 ستمبر تا یکم دسمبر1931ء) میں مسلمان مندوب کی حیثیت میں شریک ہوئے تھ