PPSC EXCISE AND TAXATION INSPECTOR 2024 EVENING
Excize inspector 2024 evening solved pdf
مطلع غزل کا کیا کہلاتا ہے؟
مطلع غزل کا نقیب ہوتا ہے جس طرح نقیب بادشاہ کی آمد کا اعلان کرتا ہے اسی طرح مطلع ایک ایسا آہنگ قائم کرتا ہے جس کی فضا میں باقی اشعار اپنا رنگ جماتے ہیں
۔ غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیا
تمام رات قیامت کا انتظار کیا
۔ کسی طرح جو نہ اس بت نے اعتبار کیا
مری وفا نے مجھے خوب شرمسار کیا
۔ ہنسا ہنسا کے شب وصل اشک بار کیا
۔ تسلیاں مجھے دے دے کے بے قرار کیا
یہ کس نے جلوہ ہمارے سر مزار کیا
۔ تجھے تو وعدہ دیدار ہم سے کرنا تھا
یہ کیا کیا کہ جہاں کو امید وار کیا
ان اشعار میں پہلا شعر مطلع اور دوسرا مطلعِ ثانی ، تیسرا شعر مطلع ثالث اور چوتھا شعر حسن مطلع کہلاتا ہے کہ کیونکہ اس کے بعد عام شعر یعنی اس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ و ہم ردیف نہیں ۔ اسی طرح غزل کا سب سے بہترین شعر بیت الغزل کہلاتا ہے ۔
جیسا کہ مومن خان مومن کی غزل کا شعر
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
ان کی غزل کا بیت الغزل شعر کہلاتا ہے۔